ویب ڈیسک : امریکی فوج کا اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے دونوں ارکان کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر ایرانی فائرنگ کے نتیجے میں تباہ ہوا یا کسی فنی خرابی یا حادثے کا شکار ہوا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔