ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کا وویمن جیل کی قیدی خواتین کیلئے ظہرانے کا اہتمام 

وزیراعلیٰ مریم نواز کا وویمن جیل کی قیدی خواتین کیلئے ظہرانے کا اہتمام 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وویمن جیل کی قیدی خواتین کے لئے ظہرانے کا اہتمام کیا۔ جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ملتان ڈسٹرکٹ اور وویمن جیل میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔

 وویمن جیل ملتان کی 1500 قیدی خواتین اور کمسن بچوں کے لئے کھانے کا اہتمام کیاگیا، جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کی جانب سے وویمن جیل کے سٹاف کو بھی کھانا کھلایا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے مخیر حضرات کی سماجی خدمات کو سراہا۔

کمشنر ملتان عامر کریم خاں،ڈپٹی کمشنر وسیم حامد اور ممتاز صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی نے بھی قیدیوں کو کھانا تقسیم کیا۔ اس کے علاوہ قیدیوں کو مٹھائی، کیک اور عیدی بھی دی گئی ۔