ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہنگ :شہری سے 1 لاکھ لوٹنے والے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

 چوہنگ :شہری سے 1 لاکھ لوٹنے والے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: چوہنگ کے علاقے میں چیکنگ کے دوران شہری کوڈرا دھمکا کر 1لاکھ لوٹنے والے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مدعی کے مطابق وہ بس اڈے سے اتر کر جوبلی ٹاؤن جا رہا تھا کہ ناکے پر اہلکاروں نے روک کر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی اور رقم کا مطالبہ کیا۔ اہلکاروں نے اُسے اے ٹی ایم لے جا کر زبردستی ایک لاکھ روپے نکلوائے اور پھر جانے دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملوث اہلکاروں کی شناخت مرتضیٰ، سجاد، غلام سبحانی اور عرفان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کے خلاف چوری اور اختیارات سے تجاوز کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متاثرہ شہری  کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود اہلکاروں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔