ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہندوتوا نظریہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ بن چکا ہے:صدر آصف زرداری

ہندوتوا نظریہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ بن چکا ہے:صدر آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو درپیش مسائل پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے ۔

 انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا نظریہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ بن چکا ہے، مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے۔

 ایوانِ صدر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کے دوران صدر زرداری نے عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ پارٹی کارکن ہماری اصل طاقت ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے معاشی استحکام ضروری ہے، صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

  معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور ملک کو زرعی بنیادوں پر آگے لے جانا وقت کی ضرورت ہے۔ صدر زرداری نے زور دیا کہ ہمیں اپنی دھرتی سے وفاداری اور عوام کی خدمت کو مقدم رکھنا ہوگا تاکہ پاکستان کو معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط کیا جا سکے۔