کترینہ کیف سے تشبہہ دینے پر حرامانی کا حیران کن جواب

hira mani
کیپشن: hira mani
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اداکارہ حرا مانی نے اپنا موازنہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے کرنے والےصارف کو چُلبلا جواب دے ڈالا۔

   تفصیلات کےمطابق  حرا کی تصویر پرتبصرہ کرنے والےمداح کو اس بات پر حیرت تھی کہ یہ حرا مانی کی ہے یابھارتی اداکارہ کی۔ ملک وسیم نامی صارف نے حیرت کے اظہار کرتے ایموجی کے ساتھ لکھا ” یہ حرا مانی ہے یا کترینہ ‘؟”۔

یہ بات تو ظاہر ہے کہ ایسے تبصرے سے صارف کا مقصد اپنی پسندیدہ اداکارہ کی توجہ حاصل کرنا تھا جس میں وہ کامیاب بھی رہے لیکن حرا مانی کا جواب ان کا اپنی ذات پراعتماد ظاہرکرتا ہے کیونکہ وہ واقعی باصلاحیت اداکارہ ہیں۔

صارف کو جواب دینے والی حرا مانی نےاپنے مخصوص شگفتہ اندازمیں ایموجیزکے ساتھ لکھا ” بروکترینہ کیف کی بھی ماں، کترینہ کیف کون ہے؟مجھے کہتے ہیں حرا مانی ”۔

 2008 میں مانی سے شادی کرنے والی اداکارہ کے 2 بچے ابراہیم اورمزمل ہیں۔ حرا کے کریڈٹ پر میرے پاس تم ہو، سُن یارا، غلطی، کشف ، دو بول سمیت دیگر مقبول ترین ڈرامے ہیں۔