سٹی42 : کریمینل افراد اورچوروں ڈاکوؤں کو مخبریاں دینے اور رابطے میں رہنے والے پولیس ملازمین اور شہریوں کا ڈیٹا تیارکرلیا گیا۔لاہورسمیت پنجاب بھر سے جیوفینسنگ اور کریمینل ریکارڈ سے ڈیٹاتیارکرکےسنٹرلائزڈریکارڈ تیار کیا گیا
تفصیلات کےمطابق آئندہ جرائم پیشہ افرادسےرابطہ پرشہری اورپولیس مشکل میں ہونگے اورچوروں،ڈاکوؤں کومخبریاں دینےوالےپولیس ملازمین اورشہری محتاط ہو کررہیں کیونکہ جرائم پیشہ افرادسےرابطہ میں رہنےوالےافرادکو مقدمے کی صورت میں کارروائی میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔ پولیس حکام کےمطابق لاہورسمیت پنجاب بھرمیں جیوفینسنگ اورکریمنل ریکارڈسےڈیٹااکٹھاکیاگیاجس سے تفتیش میں پولیس کوبہت حدتک مددملے گی اور ملزمان تک آسانی ہوگی۔
کریمنل ریکارڈسےپولیس ملازمین کاکیسزمیں ملوث ہونےکاڈیٹاسسٹم میں شامل کیا گیا ہے،ملازمین کےترقی کےکیسزمیں بھی تمام پہلوؤں کاجائزہ لیاجائےگالاہورسمیت پنجاب بھرسےڈیٹااکٹھاکرکےسینٹرلائزکردیاگیا جس سے بہتر طریقے سے مانیٹرنگ ہوسکے گی۔