(ویب ڈیسک) کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا شکار ہونے والے خاندان سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئیں۔
کینیڈا کی ریاست اونٹاریو میں اسلامو فوبیا کا شکار ہونے والے خاندان کا تعلق لاہور سے نہیں پشاور سے تھا ،، لاہور میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی ڈاکٹر اطہر کی بیٹی مدیحہ کا سسرال تھا ، ۔ دہشت گردی کا شکار ہونے والے بدقسمت خاندان میں ریٹائرڈ میجر ڈاکٹر اطہر کی 44 سالہ بیٹی مدیحہ سلمان، 46 سالہ داماد سلمان افضال ، 15 سالہ نواسی یمنٰی اور نواسہ 9 سالہ فیض شامل ہے۔ ڈاکٹر اطہر قیام پاکستان سے قبل پشاور آکر آباد ہوئے تھے جس کے بعد انگلینڈ اور بعدازاں کینیڈا منتقل ہو گئے ۔ انتہا پسند ڈرائیور نے فٹ پاتھ پرانتظارمیں کھڑے خاندان پر بے دردی سے ٹرک چڑھا دیا تھا جس سے خاندان کے چاروں افراد موقع پرشہید ہوگئے جبکہ 9 سالہ فیض شدید زخمی ہوا ۔
ریٹائرڈ میجر ڈاکٹراطہر پشاور والے کی صاحبزادی مدیحہ سلمان کی شادی گلبرگ لاہور کے رہائشی سلمان سے ہوئی تھی جس کے بعد سلمان اپنی والدہ اور بیوی کے ہمراہ کینیڈا منتقل ہو گئے تھے۔ ریٹائرڈ میجر ڈاکٹر اطہر پشاور کے صدر روڈ پر واقع فلک سیرسینما کے سامنے بننے والی پہلی تاریخی حویلی کے مالک ہیں ۔ ان کا خاندان شہرت رکھنے کے ساتھ سماجی حلقوں میں کافی جانا پہچانا جاتا ہے مذکورہ خاندان کے زیادہ افراد اس وقت کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔