ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور ٹرین حادثے سے با ل بال بچ  گئی

Train
کیپشن: Train
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اب اسے بدقسمتی کہیں یا ریلوے ٹریک کی خستہ حالی، ٹرین حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا،حیدرآبادکے  علاقے حسین آباد گدو ناکہ کے قریب خیبر میل کی ایک بوگی کے وہیل ٹریک سے اتر گئے۔

  ریلوے پولیس کے مطابق  حسین آباد گدو ناکہ کے قریب خیبر میل  بوگی کے وہیل ٹریک سے اترنے کی اطلاع ملی ۔پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

 خیال رہے کہ 2 روز قبل سندھ میں ڈہرکی کے قریب دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئی تھیں۔ خوفناک حادثہ کے نتیجے میں62مسافر جاں بحق جبکہ100 سے زائد  شدید زخمی ہو ئے تھے۔ ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جا رہی تھی جو سامنے سے آنیوالی سرسید ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچیں۔ حادثہ رات ساڑھے تین بجے  کے بعد پیش آیاتھا۔  حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت ٹرین میں باراتی بھی سوار تھے۔