ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر انصر مجید خان نے کورونا کو شکست دے دی

صوبائی وزیر انصر مجید خان نے کورونا کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) صوبائی وزیر لیبر انصر مجید خان کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر لیبر  انصر مجید خان کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی۔ سٹی فورٹی ٹو نے صوبائی وزیرکی تازہ رپورٹ حاصل کرلی۔انصر مجید خان کورونا کا شکار ہونے پر دس روز تک رہائش گاہ پر قرنطینہ میں رہے۔صوبائی وزیر لیبرنے صحت یابی کی دعا کرنے والے کارکنان سے اظہارِ تشکّرکیا۔

دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق  پنجاب میں کورونا وائرس کے 1916 نئے کیس سامنے آگئے، تعداد 40819 ہو گئی۔ لاہورمیں 967، ننکانہ 1، قصور 17،شیخوپورہ 13،راولپنڈی 118، اٹک 14، گوجرانوالہ 34اورسیالکوٹ میں 58 کیسز رپورٹ ہوئے، نارووال 1،گجرات 13، حافظ آباد 33، ملتان 143، خانیوال 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 210، چنیوٹ 2،ٹوبہ ٹیک سنگھ 38، جھنگ 35اور رحیم یار خان میں 27 کیسز سامنے آئے۔ سرگودھا میں 3، میانوالی 4،خوشاب 3، بھکر 3،بہاولنگر 23،بہاولپور 19، لودھراں 2، ڈی جی خان 40، مظفر گڑھ 22، ساہیوال 43اور اوکاڑہ 13 نئےکیسز سامنے آئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق  کورونا وائرس سے 48 مزید اموات ہوئی ہیں، کل تعداد 773 ہو چکی ہے،اب تک 299,097ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 8293 ہو چکی ہے۔ لاہور میں کورونا سے مزید 15 اموات واقع ہوئیں،87 روز میں کورونا سے 283  افراد کورونا کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے، شہر میں کورونا کے 967 نئے کیسز مجموعی تعداد 20173 ہوگئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے عوام سے گزارش  کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer