ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا دربار کے کیش باکس سے کروڑوں روپے کی چوری ، 2 منیجرز برطرف

داتا دربار کے کیش باکس سے کروڑوں روپے کی چوری ، 2 منیجرز برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مزار داتا دربار کے کیش باکس سے کروڑوں روپے کی چوری کا انکشاف ہوا ہے ، وزارت اوقاف نے معاملہ سامنے آنے کے بعد 2 منیجرز کی چھٹی کروا دی ۔

 وزارت اوقاف کی جانب سے سوا کروڑ روپے کی ریکوری کا حکم دے دیا گیا ہے، صوبے میں مزارات پر نصب کیش باکسز سے چوری روکنے کے لیے ڈیجیٹائزیشن سسٹم متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 پنجاب کے وزیر اوقاف و مذہبی امور چودھری شافع حسین نے کہا کہ مزارات پر نصب کیش باکسز کی آمدن مقدس امانت ہوتی ہے، بدقسمتی سے ان کیش باکسز سے چوری ہوتی رہی ہے، محکمہ اوقاف کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک کیا جائے گا۔