ویب ڈیسک : امریکا ایران کے ایک دوسرے پر حملوں کے بعد خام تیل کی قیمت چند ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق برینٹ 79 ڈالر فی بیرل، ڈبلیو ٹی آئی کی 74 ڈالر فی بیرل پر فروخت جاری ہے جبکہ یو اے ای مربن 74 ڈالر فی بیرل پر موجود ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 369 پوائنٹس کمی کے بعد 1 لاکھ 81 ہزار 259 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔