(سٹی42)خیرپور کے نواحی علاقے کوٹ میر محمد میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
واقعہ فیض محمد بنڈو کی حدود میں پیش آیا، فائرنگ سے فتح محمد راجہ ناریجو اور دوسرے گروپ کے عیدن ناریجو اور سھراب ناریجو قتل ہوگئے ہیں ۔
علاقہ میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ،جس سے مکینوں میں خوف پھیل گیا، مزید خون ریزی کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہاہے،پوليس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔