ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقبال ٹاؤن میں لیسکو کا بڑا کریک ڈاؤن، 14 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

اقبال ٹاؤن میں لیسکو کا بڑا کریک ڈاؤن، 14 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سینٹرل سرکل کے تحت اقبال ٹاؤن میں بجلی چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی کنکشنز پکڑ لیے ہیں۔ کارروائیاں سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل جمشید زمان کی نگرانی میں کی گئیں۔

آپریشن ایکسین اقبال ٹاؤن ڈویژن حافظ احمد بلال اور ایس ڈی او ملتان روڈ سب ڈویژن حامد رضا کی سربراہی میں کیا گیا۔ اس دوران ملتان روڈ سب ڈویژن میں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کرنے والے 14 غیر قانونی کنکشنز کا سراغ لگا لیا گیا۔

لیسکو حکام کے مطابق بجلی چوروں کو 34 ہزار یونٹس پر مشتمل ڈیٹیکشن بل جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف 14 ایف آئی آرز کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانوں کو درخواستیں بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔ تمام غیر قانونی کنکشنز منقطع کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ قومی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔