ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امن کے قیام کیلئے مشترکہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے:محسن نقوی

امن کے قیام کیلئے مشترکہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے:محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس وقت دنیا کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

 وفاقی وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ پولیس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یواین ہیڈ کوارٹرز میں پولیس سمٹ سے خطاب کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

 وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن کے قیام کے لیے ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانا ہوگا،جدید ٹیکنالوجی سے جرائم کی بیخکنی میں مدد لی جاسکتی ہے۔