ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں پانچ ستمبرتک توسیع

پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں پانچ ستمبرتک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین)جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور اور9 مئی جلاؤ گھیراؤ سمیت متعدد مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں پانچ ستمبرتک توسیع ہوگئی۔

  8 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں 5 ستمبر تک توسیع ہوگئی،دونوں عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر حاضری کیلئے پیش ہوئے،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی، عدالت نے مسرت جمشید چیمہ کی تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ مسرت جمشید چیمہ نے 8  جبکہ جمشید اقبال چیمہ نے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے.
دوسری طرف مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سمیت دیگر مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری بھی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پرانسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئےاورعدالت نے فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں 5 ستمبر تک توسیع کر دی۔
 ن لیگ کا دفتر جلانے،اورکلمہ چوک میں کنٹینر جلانے سمیت 6مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے،مسرت جمشید چیمہ ، جمشید اقبال چیمہ اورپی ٹی آئی رہنما امتیاز محمود شیخ سمیت دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 5 ستمبر تک توسیع کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء سے ضمانتوں پر دلائل طلب کر لئے،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے سماعت کی ،ملزمان کے وکلاء نے ضمانتوں پر دلائل کے لئے مہلت طلب کی  جبکہ علیمہ خان ، عظمیٰ خان ، اسد عمر اور فواد چودھری کی عبوری ضمانت کی درخواست کو عدالت نے انتظار میں رکھ لیا۔

   نو مئی کو مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سمیت دیگر مقدمات میں عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 5 ستمبر تک توسیع کر دی،عظمی خان حاضری کے لئے عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی اورعدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے سماعت کی۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer