ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرانسفارمر چور گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار

City 42 ,Transformar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد سپرا: لیسکو کی ٹیم نے کاہنہ کے علاقے میں کرین کے ذریعے  ٹرانسفارمر چوری کرنے  والے گینگ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ 
ایس ڈی او کاہنہ سب ڈویژن حمزہ چوہدری کی نگرانی میں سٹاف نےکارروائی کرتے ہوئے  2افراد کو پکڑ لیا۔ ایس ڈی او نے بتایا کہ پرائیویٹ کرین کی مدد سے ٹرانسفارمر کو اتارا جا رہا تھا۔ اس لئے ٹرانسفارمر اتارنے والی کرین کو بھی  پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے   ۔

ایس ڈی او حمزہ چوہدری نے بتایا کہ پرائیویٹ افراد نے جان خطرے میں ڈال کر اڑھائی لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی،پرائیویٹ افراد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی گئی ہے۔