ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی کاروائی، دبئی سے خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتارکرکے پاکستان منتقل کردیا گیا

بڑی کاروائی، دبئی سے خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتارکرکے پاکستان منتقل کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹر پول نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے دبئی سے خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملتان ریجن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دبئی سے خطرناک اشتہاری قمر نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ آر پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم قمر کو دبئی سے گرفتار کر لیا ۔ انٹرپول کی مدد سے ملزم کو پاکستان منتقل کردیا گیا، ملزم کو مزید کاروائی کیلئے وہاڑی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

 آر پی او  کے مطابق اشتہاری ملزم قمر ڈکیتی ، رابری سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس نے گذشتہ دو ماہ میں بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے 40 ریڈ نوٹس جاری کروائے۔ پولیس نے 07 اشتہاریوں کو مختلف ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا۔ 

  آر پی او کا کہنا ہے کہ قتل ، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحرک جاری رکھا جائے گا ۔ انٹرپول اور ایف آئی اے کی مدد سے ملزمان کی قانون کی گرفت میں لا کر سخت سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی ۔