دنیا کا سب سے بڑا مسافر جہاز سفرکے لئے تیار

Construction of The biggest cruise ship completed, City42
کیپشن: آئیکون آف دی سیس مسافر جہاز میں ایک واٹرپارک، پھسلیاں اور سات شاندار سوئمنگ پول بھی موجود ہیں۔ تاہم اسٹاف کی تعداد کچھ زیادہ ہے جو 2350 نفوس پر مشتمل ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا کا سب سے بڑا مسافربردار بحری جہاز اب قریباً مکمل ہوچکا ہے جو 5610 مسافروں کو طویل سفر پر لے جاسکتا ہے۔

یہ جہاز ٹائٹینک سے بھی 5 گنا وسیع اور دنیا کا سب سےبڑا کروز شپ بھی ہے۔اسے ’آئکن آف دی سیس‘ کا نام دیاگیا ہے جسے کھلے سمندروں میں آزمایا جارہا ہے۔ اس کے بعد اکتوبر میں اسے بنوانے والی کمپنی کے حوالے کیا جائے گا۔

جانچ کے ضروری مراحل سے گزرنے کے بعد توقع ہے کہ جنوری 2024 میں اس میں عام مسافر سوار ہوسکیں گے۔ 1200 فٹ طویل اس کروزشپ کو اب تک سمندر میں سینکڑوں میل سفر کروا کر ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ اس کے انجن، بریک، شور کم کرنے کے نظام، تھرتھراہٹ اور اسٹیرنگ کو ہرطریقے سے جانچا جارہا ہے۔ پوری ٹیم اسے محفوظ بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

آئیکون آف دی سیس مسافر جہاز میں ایک واٹرپارک، پھسلیاں اور سات شاندار سوئمنگ پول بھی موجود ہیں۔ تاہم اسٹاف کی تعداد کچھ زیادہ ہے جو 2350 نفوس پر مشتمل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا مسافربردار بحری جہاز بھی ہے۔