خطرناک ٹریفک حادثہ، تیز رفتار کار لوڈر ٹرک سے ٹکراگئی، 2 افراد جاں بحق

خطرناک ٹریفک حادثہ، تیز رفتار کار لوڈر ٹرک سے ٹکراگئی، 2 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : رنگ روڈ پر تیز رفتار کار لوڈر ٹرک سے ٹکراگئی، خطرناک ٹریفک حادثے میں دو کارسوار موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق خطرناک حادثہ رنگ روڈ پر پیش آیا، جہاں محمود بوٹی کے قریب گاڑی لوڈڈ ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثے میں کار سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ریٹائرڈ میجر ثاقب 45 سالہ اور ان کا دوست عابد خان 55 سالہ شامل ہیں، جبکہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔