وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

 وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کیلئے چُھٹی کے روز بڑی خوشخبری سناتے ہوئے تیز بارش کی نوید سنادی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کا موسم آج ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

لاہور میں مون سون کا پہلا سپیل دس جولائی کو اختتام پذیر ہوگاجبکہ دوسرا اسپیل پندرہ جولائی سے اپنی انٹری کرے گا,محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمدگی کی ہدایات جاری کر دیں.آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں 5فیصد بارش متوقع ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سُپر ہائی وے، اسکیم 33، صفورا چورنگی اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ گرومندر، سپرہائی وے، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، ملیر اور گلشن اقبال میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کراچی کے مختلف علاقوں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا اور ملحقہ علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملیر ماڈل کالونی، گلستان جوہر، سچل گوٹھ اور ائیرپورٹ کے اطراف بھی بادل برسے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں وقفے وقفے سے بارش اور بوندا باندی کا یہ سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا۔