ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینال روڈ پر 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔۔۔

کینال روڈ پر 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کینال روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ، 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثےکےباعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔
  تفصیلات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث  ٹریفک حادثہ ایف سی کالج انڈر پاس کےقریب پیش آیا، جہاں ایک گاڑی نے اچانک بریک لگائی تو یکے بعد دیگرے 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

اطلاع ملنے پر ٹریفک وارڈنز نےموقع پر پہنچ کر متاثرہ گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم 6 گاڑیاں جزوی طور پر متاثر ہوئیں ہیں  ۔