سمارٹ لاک ڈاؤن کب لگے گا؟ سیکرٹری ہیلتھ نے بتا دیا

سمارٹ لاک ڈاؤن کب لگے گا؟ سیکرٹری ہیلتھ نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے خطرے کے پیش نظر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے الرٹ جاری کر دیا، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو چوتھی لہر سے متعلق اقدامات کےلیے ہدایات جاری، سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے خطرے کے پیش نظر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے الرٹ جاری کر دیا،ڈی جی ایچ ایس آفس اور سی ای اوز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دیں جبکہ کیسز بڑھنے کے پیشن نظر سمارٹ لاک ڈاون کا عندیہ دے دیا، سیکرٹری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے کہاہےکہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا توپر ہجوم جگہوں کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔

کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،چوتھی لہر سے بچنے کے لیے شہریوں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا،کچھ دنوں سے مثبت شرح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہےصورتحال بگڑنے سے پہلے ایس او پیز اپنا لیں تمام کاروباری مراکز اپنے متعلقہ ایس او پیز اور خصوصا ماسک کو یقینی بنائیں،سارہ اسلم نے کہاکہ شہری ماسک پہنیں ، ہاتھ دھوئیں،ہینڈسینیٹائزر استعمال کریں۔

کورونا سے بچاؤ صرف بروقت ویکسی نیشن ہےپنجاب کی عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں پر ہجوم جگہوں پر نہ جائیں،سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں 18سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں،تمام سنٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بے احتیاطی اورایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کیسوں میں اضافے کا خدشہ ہے،خدانخواستہ مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا تو ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا،پابندیوں سے بچنے کے لئے شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے،شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اورسماجی فاصلے برقرار رکھیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer