حسان نیازی کی مشکلات میں مزید اضافہ

 حسان نیازی کی مشکلات میں مزید اضافہ
کیپشن: Hassan Khan Niazi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)وزیراعظم کے بھانجے ایڈووکیٹ حسان نیازی سمیت پانچ وکلاءکے خلاف مقدمہ درج ہونے کا معاملہ ،پولیس نے سیشن کورٹ سے سی سی ٹی وی فوٹیج مانگ لی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ شہزادی نرگس کی مدعیت میں وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی اور ساتھیوں کے خلاف درج مقدمے میں تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ، پولیس کے مطابق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور سیشن کورٹ سے وقوعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی درخواست دے دی گئی ہے ۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، مدعیہ نے الزام لگایا تھا کے حسان نیازی نے سابقہ شوہراور میرے خلاف غلیظ زبان استعال کی،احاطہ عدالت میں تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دی , مقدمہ میں اقدام قتل، خواتین کے کپڑے پھارنے اور دھمکانے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer