ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پالیسی تیار

پاک افغان بارڈر
کیپشن: افغانستان میں پھنسے پاکستانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر نیشل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی اور افغانی طلبہ کی پاکستان آمد پرپالیسی ترتیب دے دی۔

افغانستان کی بگڑتی صورت حال اور کورونا کی تشویش ناک صورتحال پر نینشل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی پر کورونا پروٹوکول اور افغانی طلبہ کی پاکستان آمد پر طریقہ کار واضح کر دیا۔ پالیسی کے مطابق واپس آنے والے پاکستانیوں کی ویکسنیشن مکمل ہونے کے باجود ٹیسٹ لازمی کیا جائے گا۔ ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومتوں کو ایسے شہریوں کو قرنطینہ مراکز میں بھیجا جائے گا۔

پاکستان میں پڑھنے کے لیے آنے والے طلبہ کے لیے بھی پالیسی ترتیب دی گئیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت پاکستان میں 3 ہزار طلبہ پڑھتے ہیں ، ایسے طلبہ کو اب پاکستان آنے کے لیے ہر صورت قرنطینہ مراکز میں دس دن قیام کرنے بعد ہی نقل و حرکت کی اجازت ملے گی، تاہم اس پالیسی کے خلاف پنجاب حکومت نے کابل سے اسلام آباد بذریعہ ہوائی سفر آنے والے تین طلبہ کو قرنطینہ مرکز بھیجنے کے بجائے انہیں کراچی ایئر پورٹ بھیجوا دیا۔

ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق تینوں طلبہ کراچی کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ ٹیسٹ دینے آئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ افغان طلبہ کی ویکسی نیشن بھی نہیں ہوئی۔ پنجاب حکومت کی ذمے دار تھی کہ نہیں قرنطینہ کیا جاتا، حکام کے مطابق افغان طلبہ کو اب کراچی میں قرنطینہ مرکز بھیجا جائے گا۔