ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی فلم میں کام کیسے ملا؟تاپسی پنوں کا اہم انکشاف

Indian actress
کیپشن: Indian actress
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ تاپسی پنوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی پہلی فلم سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تاپسی پنوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا انہیں بالی ووڈ میں پہلا بریک پریتی زنٹا کی بدولت ملا۔

بغیر آڈیش کے فلم ملنے پر میں نے خدا کا شکر ادا کیا۔کیونکہ میں نے اداکاری کی باقاعدہ کوئی تربیت نہیں لی  تھی جو بھی سیکھا سیٹ پر ہی سیکھا۔حال ہی میں تاپسی نے فلم فیئر میگزین کے ساتھ انٹرویو میں انڈسٹری کی تین اداکاراؤں کا نام لیا جن کے بارے میں تاپسی کا کہنا ہے کہ ان کی وجہ سے انڈسٹری میں اداکاروں کے لیے کام کا ماحول بہتر ہوا ہے۔تاپسی کا کہنا تھا کہ ودیا بالن، تبو اور پریانکا چوپڑا نے انڈسٹری میں اداکاراؤں کا وقار بلند کیا۔ 

 تاپسی پنوں نے کہا ہے کہ   انہیں ابھی زندگی میں بہت آگے جانا ہے، جب انہیں لگے گا کہ بس اب کافی ہے تو وہ شادی کے بارے میں  سوچیں گی۔

 ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل سے گفتگو میںتاپسی پنو ں بتایا کہ  میرے والدین میری شادی کے لیے پریشان ہیں، ان کو تشویش ہے کہ کہیں میں زندگی بھر کنواری ہی نہ رہ جاؤں۔والدین چاہتے ہیں میں جلد از جلد کسی سے بھی شادی کرلوں، لیکن میں  اسی شخص کے ساتھ وقت گزارنا پسند کروں گی جس سے شادی کی گنجائش ہوگی۔