ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

broiler meat
کیپشن: broiler meat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:گزشتہ چند روز سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری تھا تاہم اب مرغی کے گوشت کی قیمت میں  اضافہ کردیا گیا۔

برائلر  مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ پر صارفین کا کہنا ہے کہ   انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے  کے لئے اقدامات کرے ،شہریوں نے مطالبہ کیا کہ   حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت  میں کمی ہو۔حکومت اشیائے  خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرے تاکہ غریب طبقہ متاثر نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق  برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 254 روپے سے بڑھ کر 258 روپے فی کلو ہو گیا۔ زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 170 اور پرچون ریٹ 178 روپے فی کلو مقرر ہوا ہے۔دوسری جانب فارمی انڈوں کا 153 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ جاری کیا گیا ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4440 روپے مقرر کیا گیا ہے۔