ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

او آئی سی کی پاکستان اور بھارت کو ثالثی کی پیشکش  

oic meeting file photo
کیپشن: oic meeting file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق او آئی سی کےسیکرٹری جنر ل نےکہاہےکہ اگرپاکستان اور بھارت مذاکرات پر راضی ہوں تو او آئی سی مددکےلیےتیارہے۔پاکستان کےدفترخارجہ کی جانب سے او آئی سی کی پیشکش کاخیرمقدم کیا گیا۔

 سعودی عرب میں بھارتی سفیر سے ملاقات میں سیکریٹری جنرل او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں وفد بھیجنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔دوسری طرف  دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔