ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق بڑی خوشخبری

weather
کیپشن: weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہزیب شہزاد)شہر کا موسم ابر آلود ،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سہانا ہوگیا محکمہ موسمیات نے آنے والے دو روز میں بارش ہونے کی نوید سنا دی ہے جو کہ ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔

شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری  ہے،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سہانا ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات نے دو روز میں بارشیں شروع ہونے کی نوید سنا دی ہے جو کہ ایک ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہیں گی جب کہ شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد کے قریب ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی صبح سویرے بارش ہونے سے موسم میں قدرے بہتری آ گئی تھی تاہم بعد ازاں سورج نے تیور دکھانا شروع کر دیے اور گرمی کی شدت میں اضافہ رہا لیکن آج صبح سے ہی شہر کا موسم ٹھنڈی ہوا چلنے سے بہتر ہے اور گرمی کی شدت میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔