برکی روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ

برکی روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) برکی روڈ پرٹرک اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برکی روڈ پر ٹرک اور گاڑی میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو  ٹیمیں جائے حادثہ پر  پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا،پولیس نے ٹرک اور کار کو قبضہ میں لے کر فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer