ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹر احمد شہزاد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

کرکٹر احمد شہزاد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کرکٹر احمد شہزاد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، ڈی ایس پی کاظم نقوی، شاہد چڈھر اور اصغر گورائیہ نے ادارے بارے بریفنگ دی۔ 

کرکٹر احمد شہزاد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، جہاں ڈی ایس پی کاظم نقوی، شاہد چڈھراور اصغر گورائیہ نے ادارے بارے بریفنگ دی جبکہ احمد شہزاد نے پولیس کیمونیکشن افسران سے خیالات کا اظہاربھی کیا۔ احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کاسسٹم دیکھ کرآج بہت خوشی محسوس کررہا ہوں اورجدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرائم میں کافی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، احمد شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر شہر میں یہ سسٹم ہونا چاہیے۔

احمد شہزاد نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت کی اورسیف سٹیز پراجیکٹ بارے اپنے جذبات کا اظہار خصوصی میسج ریکارڈ کرواکر کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی کاظم نقوی نے معزز مہمان کو اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔

Shazia Bashir

Content Writer