مجرموں کو ریلیاں نکالنے کی سہولت دینا قانون سے مذاق ہے: طاہر القادری

مجرموں کو ریلیاں نکالنے کی سہولت دینا قانون سے مذاق ہے: طاہر القادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ رسی جل گئی بل نہ گیا، تکبر اور ہوس زر نے شریف برادران کو ذلت و رسوائی کے آخری درجے پر لا کھڑا کیا ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے پارٹی رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کے دعویداروں نے اسے ایشیاء کا مقروض ترین ملک بنا دیا ہے۔ پاکستان بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر کے رحم و کرم پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں کوئی نااہل ریاست کو بلیک میل کرنے کی جرأت نہ کر سکے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اور لیڈر بھی جیل گئے مگر کسی اور نے ریاست کیخلاف اعلان جنگ نہیں کیا۔ شریف برداران نے ریاست کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:پاکستان کےبڑے انتخابی معرکوں میں سےایک بڑا انتخابی معرکہ کونسا ہے؟جانیے

انہوں نے کہا کہ اشرافیہ نے سیاسی جماعتیں مال اور ڈھال کیلئے بنائیں،ان کا جمہوریت اور جمہوری اقدار سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ عوامی تحریک کے سبراہ کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ مجرموں کو ریلیاں نکالنے کی سہولت دینا قانون سے مذاق ہے۔