پاکستان کےبڑے انتخابی معرکوں میں سےایک بڑا انتخابی معرکہ کونسا ہے؟جانیے

پاکستان کےبڑے انتخابی معرکوں میں سےایک بڑا انتخابی معرکہ کونسا ہے؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: پاکستان کےبڑے انتخابی معرکوں میں سےایک بڑا انتخابی معرکہ ،چیئر مین تحریک انصاف عمران خان اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کے درمیان این اے 131 میں مقابلہ ہونے جا رہا ہے.

سٹی 42 کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے انتخابی معرکوں میں سے ایک بڑا انتخابی معرکہ ہونے جارہا ہے۔ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کے درمیان این اے 131 میں مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ خواجہ سعدرفیق جہاں انتخابی مہم کے درمیان عمران خان کوآڑے ہاتھوں لےرہے ہیں وہیں تحریک انصاف بھی انتخابی معرکہ کوسر کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی سےمتعلق بڑی خبر آگئی 

 علاوہ ازیں بڑے انتخابی معرکہ پراخراجات بھی بڑے ہورہے ہیں۔ این اے 131 میں دونوں جماعتوں کے فلیکس اور بینرز دکھائی دیتے ہیں۔  این اے 131 صرف ڈیفنس پر ہی محیط نہیں بلکہ نشاط کالونی،مدینہ کالونی ،والٹن، کیرخورد، خیابان جناح روڈ،کوڑے پنڈ،سپر ٹاؤن ،بلھےشاہ روڈ،کماہاں،محمد پورہ ،ڈاچی والا کھوہ،ڈی ا یچ اے مین بلیوارڈ اورعسکری کالونی سمیت دیگر آبادیوں پر مشتمل 7 لاکھ 72 ہزار 180 افراد کا حلقہ ہے جس میں 3 لاکھ 53 ہزار 120 ووٹرزہیں۔ مرد 1 لاکھ 93 ہزار850 ووٹرز اور 2 لاکھ 59 ہزار 870 خواتین ووٹرز ہیں۔