ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ قائد میں کل سے 4 روز کیلئے پانی کی سپلائی بند رہے گی؟ اعلان ہوگیا

شہرِ قائد میں کل سے 4 روز کیلئے پانی کی سپلائی بند رہے گی؟ اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی میں کل سے 4 روز کے لیے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

ڈبلیو ای ایس ایس آئی پی کے تحت اولڈ پپری مین پر بچھائی گئی نئی لائن کو موجودہ واٹر نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام کل سے شروع ہوگا، بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے پر جاری کام 13 جنوری بروز منگل تک مکمل کر لیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل کے لیے اولڈ پپری پمپنگ اسٹیشن کو 96 گھنٹے کے لیے بند رکھا جائے گا، جس کے باعث پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی، اس دوران ملیر، شاہ فیصل اور ماڈل زون ٹاؤن کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔ اس کے علاو ہ لانڈھی اور شیرپاؤ میں ہائیڈرنٹس بھی بند رہیں گے اور لائن کو فعال کرنے کے لیے موجودہ نظام سے منسلک کرنے کے ساتھ جدید والوز نصب کیے جائیں گے۔

پرانی پپری پمپنگ اسٹیشن کی بندش کے باعث شہر کو یومیہ تقریباً 60 ملین گیلن پانی کی عارضی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا، مینٹیننس کے باعث مجموعی فراہمی میں عارضی کمی کے باوجود شہر کو یومیہ تقریباً 590 ملین گیلن پانی کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔