سٹی 42: پی پی167 کے ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن کا پوسٹل بیلٹ بارےضابطہ کارجاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پوسٹل بیلٹ کی درخواست کی آخری تاریخ20جنوری ہے،پوسٹل بیلٹ کی سہولت سرکاری ملازمین،آرمی افسران،جوان واہلخانہ کیلئےدستیاب ہے ۔معذور افراد نادرا معذوری کارڈ کے حامل پوسٹل بیلٹ استعمال کر سکتے ہیں۔پوسٹل بیلٹ کی درخواست متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروانا ہوگی۔پوسٹل بیلٹ فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
پوسٹل بیلٹ حاصل کرنیوالے پولنگ سٹیشن پر ووٹ نہیں ڈال سکتے۔درخواست متعلقہ دفتر،محکمہ سے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App