ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے پوش علاقوں میں مردہ گوشت سپلائی کرنے والا گروہ پکڑا گیا

لاہور کے پوش علاقوں میں مردہ گوشت سپلائی کرنے والا گروہ پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری : شہریوں کے پالتو بکروں کو زہر دیکر گوشت فروخت کرنے کا انکشاف، شہر کے پوش علاقوں میں مردہ گوشت سپلائی کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان بکروں کو زہرملا آٹا کھلاتے، پھر ریکی کر کے بکرے مرنے پر اٹھا لیتے تھے، ملزمان مردہ بکروں کا گوشت قصائیوں کو فروخت کرتے تھے۔

متاثرین کی نشاندہی پر 3ملزمان گرفتارکر لئے گئے،10سے زائد متاثرین نے اندراج مقدمہ کی درخواستیں دے دیں، پولیس نے مقدمات درج کر کے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔