خان شہزاد:شہر سمیت پنجاب بھر میں چاول کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔
چند ماہ میں 25 کلوگرام نئے چاول کے تھیلے کی قیمت 400 روپے تک بڑھ گئی، جس کے باعث شہری اور دکاندار پریشان ہیں۔
نئے چاول کی فی کلو قیمت 288 سے 305 روپے تک پہنچ گئی ہےاور غریب طبقے کے لیے چاول اور چکن ایک ساتھ پکانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔