اشرف خان:اسٹیٹ بینک ،ترسیلات زر، بیرون ملک پاکستانیوں کا حکومت پر اعتماد، دسمبر 2025 میں ترسیلات زر ماہانہ 13 فیصد اور سالانہ 17 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 3 ارب 60 کروڑ ڈالر بھیجے ، رواں مالی سال 6 ماہ میں ترسیلات زر 11 فیصد اضافہ ہوا۔
رواں مالی سال 6 ماہ میں ترسیلات زر 19 ارب 70 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، رواں مالی سال کے اختتام پر ترسیلات زر 41 ارب ڈالر کیا نیا ریکارڈ بنے گا۔
گزشتہ مالی سال بیرون ملک پاکستانیوں نے 38 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی تھیں، دسمبر 25 میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے 81 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موصول ہوئیں۔
دسمبر میں یو اے ای سے 72 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کی ترسیلات زر آئیں، دسمبر میں برطانیہ سے 56 کروڑ ڈالر اور امریکہ سے 30.20 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر آئیں۔