ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ, فی تولہ قیمت نے عوام کے ہوش اڑا دیئے

سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ, فی تولہ قیمت نے عوام کے ہوش اڑا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دو روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمتیں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں دوبارہ مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں  جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 34ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں سونے کی  نئی عالمی قیمت 4ہزار 472ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

 اسی طرح مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار 400روپے کے اضافے سے 4لاکھ 69ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی  جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 915روپے بڑھ کر 4لاکھ  2ہزار 573روپے ہوگئی ہے۔

  سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 70 روپے کے اضافے سے 8ہزار 195روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 60روپے کے اضافے سے 7ہزار 025روپے ہوگئی۔