ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہادر آباد : 100 تولہ سونا چرانے والی ملازمہ عادی جرائم پیشہ نکلی

بہادر آباد : 100 تولہ سونا چرانے والی ملازمہ عادی جرائم پیشہ نکلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسامہ ملک:  بہادر آباد میں ایک گھریلو ملازمہ کے ذریعے 100 تولہ سونا چوری کرنے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد معلوم ہوا کہ ملزمہ عادی جرائم پیشہ ہے۔ پولیس کے مطابق، ملازمہ اور اس کی ساتھی ماضی میں چار مینار کے قریب ایک اور گھر سے تقریباً 15 تولے سونا چوری کر چکی تھیں۔

چار مینار چورنگی کے قریب واردات کے دوران دونوں نے اپنے نام دلشاد اور نادیہ بتائے۔ 10 سے 15 دن کام پر آنے کے بعد پانچ تاریخ کو یہ واردات انجام دی گئی۔ ابتدائی طور پر نیو ٹاؤن پولیس کو اطلاع دی گئی تھی مگر مقدمہ درج نہیں ہوا۔

بعد ازاں بہادر آباد کی ایک اور فیملی نے ملازماؤں کی شناخت کر لی۔ چار مینار کے واقعے کے بعد دونوں ملازماؤں نے محمد علی سوسائٹی میں کام ڈھونڈا لیکن وہاں بھی واردات کے بعد فرار ہو گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق  دونوں ملازماؤں کی تلاش شروع کر دی ہے اور سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈز کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔