ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ امرخان کا بالی ووڈ گانے’ٹپ ٹپ برساپانی‘ پر ڈانس

Amar Khan dance viral
کیپشن: Amar Khan dance
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ امرخان کی سوشل میٖڈیا پر اکثر تصاویر اور ویڈیوز شیئر ہوتی رہتی ہیں جن میں وہ کوئی خاص انداز اپنائے نظر آتی ہیں، ٹی ڈراموں میں بہترین اداکاری دکھانے والی اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ بالی ووڈ کےمشہور گانے' ٹپ ٹپ برسا پانی' پر ایک تقریب میں ڈانس کررہی ہیں جس نے وہاں موجود لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امرخان نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منواتے کئی ایوارڈ بھی اپنے نام کئے یہی وجہ ہے کہ دیکھنے والوں نے ان کی اداکاری کو سراہا جس پر اداکارہ کو مزید پذیرائی ملی، سوشل میڈیا پر امرخان کی آئے روز تصاویر یا ویڈیوز شیئر ہورہی ہیں، اپنے مختلف انداز کی بدولت مداحوں انہیں بھی پسند کرتے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر امر خان کی ایک نئی ویڈیو  وائرل ہوئی جس میں ان کو بالی ووڈ کےمشہور' ٹپ ٹپ برسا پانی' پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرخ ساڑھی پہنے وہ کسی تقریب میں رقص کررہی ہیں، وہاں موجود لوگوں نے اداکارہ کےڈانس کو سراہتے خوب داد دی،سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک طرف بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کو دکھایا گیا جنہوں نے حال ہی میں اس گانے پر ڈانس کیا تھا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں’پیسا‘ ایوارڈز کی تقریب میں اداکارہ نے دلکش رقص کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھی، ویڈیو میں شرارہ پہنے امرخان نے پاکستانی پنجابی گانے پر رقص کیا تھا، تقریب میں موجود مہمانوں اور دیگر اداکارؤں نے اس کو خوب پسند کیا جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کی ڈانس پرفارمنس کر سراہا اور محبت کا اظہار کرتے ملے جلے کمنٹس کئے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer