سانحہ مری ،حسن علی نے عوام سے کیا اپیل کی؟ جانئے 

On Twitter
کیپشن: Pakistani cricketer Hassan ali
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مری میں ہونے والے حادثے پر جہاں پوری قوم غمزدہ ہے وہیں قومی کرکٹرز بھی  سانحے پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر حسن علی نے لوگوں سے مری سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر نہ کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ حسن علی نے ٹوئٹر پر  عوام سے اپیل کی  کہ میتوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا بند کریں، مری میں جو کچھ ہوا اسے روکا جاسکتا تھا۔حسن علی نے مزید کہا کہ میرا دل ان خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا۔ اللہ پاک تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے۔

 واضح رہے کہ مری میں سیر کے لیے جانے والے افراد شدید  برفباری میں پھنس گئے  تھے   اوربر وقت  مدد نہ ملنے کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد شدید سردی میں ٹھٹھر کر جان کی بازی ہار گئے تھے۔

 دوسری جانب پنجاب حکومت نے سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 35 لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی، سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے 23 افراد کے اہل خانہ کو 8،8 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔