چوہنگ،لوڈر رکشہ الٹ گیا،ڈرائیور کوسٹر کے نیچے آ کر جاں بحق

Loader Rikshaw driver
کیپشن: Dead body file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)چوہنگ میں ٹریفک حادثہ ، کوسٹر نے رکشہ سوار کو کچل ڈالا ، ڈرائیور موقع سے فرار، پولیس نےلاش مردہ خانے منتقل کردی۔
 
  تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں لوڈر رکشہ پر سوار محمد رمضان کوسٹر کے نیچے آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ متوفی محمد رمضان کی چادر لوڈر رکشہ کے ٹائر میں اٹک گئی جس کے باعث رکشہ الٹ گیا ،ڈرائیور کوسٹر لیکر موقع سے فرار ہو گیا ۔

پولیس نے متوفی کی لاش تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کردی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا متوفی کے اہل خانہ کو اطلاع کردی گئی ہے ، درخواست موصول ہونے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔