مری کی تمام اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے کلیئر

Road Clear in Murree
کیپشن: Road Clear
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سانحہ مری نے پوری قوم کو افسردہ کردیا ہے، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہر کوئی اس واقعے پر رنج و غم میں متبلا ہے۔ افواج پاکستان اور سول انتظامیہ  امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں جبکہ برفباری سے متاثرہ مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کلیئر کردیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیےکلیئر کر دیا گیا ہے، جھیکاگلی سے لوئر ٹوپہ ایکسپریس ہائی وے اور  لارنس کالج والی روڈ ٹریفک کے لیے کلیئر کر دی گئی ہے جبکہ راولپنڈی و اسلام آباد سے مری آنے والے راستےبند ہیں اور امدادی گاڑیوں کے علاوہ سیاحوں کے مری داخلے پر آج بھی پابندی برقرار ہے۔ 

دوسری جانب گلیات میں سڑکوں کی صفائی کیلئے آپریشن جاری ہے، ترجمان جی ڈی اے کا کہنا ہے کہ آپریشن کےدوران پھنسے سیاح اور ان کی گاڑیاں ریسکیو کی گئیں، گلیات میں جلد تمام سڑکیں کھول دئیے جائیں گے، سڑکیں کھولنے کے لئے بھاری مشینری استعمال کی جارہی ہے۔گلیا ت میں سیاحوں کی گاڑیاں داخل ہونے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوٹل مالکان کو پابند بنایاگیا ہے کہ سیاحوں کو ہوٹلوں سے باہر نہ نکلنے دیں۔