زمین پر قبضہ، پولیس کا بات سننے سے انکار، آئی جی نوٹس لیں:متاثرہ خاتون

زمین پر قبضہ، پولیس کا بات سننے سے انکار، آئی جی نوٹس لیں:متاثرہ خاتون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ جمال کی رہائشی خاتون تسنیم فاطمہ کی زمین پر مبینہ قبضہ، ماموں سسر نے زمین پر قبضہ کرلیا، پولیس تعاون نہیں کر رہی۔ خاتون کی آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل

 تفصیلات کے مطابق تسنیم فاطمہ نے سٹی فورٹی ٹوسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے سسر نے زمین سے حصہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ آٹھ کینال 18 مرلہ زمین صفدرآباد کی حدود میں ہے۔ پولیس کودرخواست دی لیکن ایس ایچ اونے بات نہیں سنی جس کے بعدوہ ڈی ایس پی صفدرآبادکوبھی درخواست دے چکی ہیں لیکن ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔

بیوہ خاتون نے کہا کہ وہ زمین کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہی ہے۔ تسنیم فاطمہ نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔