سٹی 42: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال ہوا ۔
ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم شریک ۔صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماامتیاز شیخ کی بھی ملاقات ہوئی ۔ سندھ سے متعلق امور زیرِ غور آئے ۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اورسینیٹر فیصل واوڈا بھی ملاقات میں شریک تھے ۔ ملاقاتوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔