سٹی 42: سٹی پولیس کے تعاون سے ایریا کی تاروں اور درختوں پر لٹکی پتنگوں اور ڈرو کو ہٹایا جا رہا ہے
ایس پی سٹی کے مطابق بجلی کے پول تاروں اور درختوں سے کٹی پتنگ کی لٹکتی ہوئی ڈور کو ہٹایا جا رہا ہے،بسنت کے اختتام پر شہریوں کو لٹکتی ہوئی ڈور سے محفوظ رکھنے کے لیے سٹی پولیس کی جانب سے اقدامات اپنائے جا رہے ہیں،بسنت کے دوران حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔
شہری اس عمل میں متعلقہ اداروں سے تعاون کریں۔شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے ۔