ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وال چاکنگ ختم کرنے کا حکم

وال چاکنگ ختم کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وال چاکنگ کے ذریعے اسلام آباد شہر کی خوبصورتی متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف اہم فیصلہ کرلیا گیا ۔

ڈی سی اسلام آباد کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو وال چاکنگ کلئیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وال چاکنگ کرنے والے ایڈورٹائزرز کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دے دیا، ضلع بھر میں وال چاکنگ ختم کرنے کے لیے خصوصی ٹیمز تشکیل دے دی گئیں،اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹیمز مختلف علاقوں میں وال چاکنگ ختم کروائیں گی، وال چاکنگ ختم کروانے میں متعلقہ یونین کونسل سیکرٹری اور سی ڈی اے بھی مہم کا حصہ ہونگے،

اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں مختلف ٹیمز کی جانب سے کارروائیاں شروع کردی گئیں ،ڈی سی اسلام آباد  نے  شہریوں سے وال چاکنگ پر پابندی پر عملدرآمد کی اپیل کردی 

 ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہری وال چاکنگ کرنے والے عناصر کی نشاندہی کریں، وال چاکنگ کا خاتمہ کر کے شہر کی خوبصورتی کو دوبارہ بحال کریں۔