ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے جہاں پاکستانی لڑکے سے شادی کا ادارہ کیا ہے وہیں اداکار و ماڈل دودی خان کے بعد اب مفتی قوی بھی سر پر سہرا سجانے کے خواب لے کر سامنے آگئے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ آخر راکھی ساونت کس کو اپنا دل دیں گی اور کس کے گھر کی رونق بنیں گی؟
یہ کہانی چند روز قبل شروع ہوئی جب راکھی نے پاکستانی اداکاراؤں کو ڈانس چیلنج کرنے کیساتھ پاکستان آنے کا انکشاف کیا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ اب بھارت کی بیٹی ہونے کیساتھ پاکستان کی بہو بننے جارہی ہیں۔اس بیان کے بعد پاکستانی ماڈل و اداکار دودی خان نے راکھی کے سامنے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کردی۔
لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ دودی کی جانب سے ہاں اور نا کے عالم میں مفتی قوی نے بھی انٹری دی اور یہ کہہ ڈالا کہ میں راکھی ساونت سے نکاح کیلئے تیار ہیں لیکن ان کی صرف ایک ہی شرط ہے کہ وہ بتائیں کہ کہیں ان کا ہندو یا مسلم مذہب کے تحت کوئی نکاح تو نہیں ہوا ہوا؟
ساتھ ہی انہوں نے یہ شرط بھی رکھی کہ وہ راکھی ساونت سے نکاح کرنے سے قبل اپنی والدہ سے اجازت لیں گے اور اگر ان کی والدہ رضامند ہوئیں تو وہ تیار ہیں۔اب سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی چند ویڈیو کلپ ویز گردش ہیں جس میں انہیں عروسی جوڑے میں ملبوس سجے سنورے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں راکھی پاکستان آمد کا اعلان کررہی ہیں اور ساتھ ہی دودی خان اور مفتی قوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ وہ ان کے لیے دلہن بنی ہیں۔ساتھ ہی راکھی نے پاکستانی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہیں ایک ملکہ کی طرح عزت دی اور قیمتی تحائف اور کپڑے بھیجے۔
دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کیجانب سے ملے جلے ردعمل جاری ہیں۔ کچھ لوگ ان کے انوکھے اسٹنٹس پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ کچھ ان کی خوشی پر مسرور نظر آ رہے ہیں، خاص طور پر ان کی حالیہ ناکام محبت کے بعد جبکہ بہت سے لوگ ان کی ویڈیوز کو محض ایک تشہیری حربہ قرار دے رہے ہیں، لیکن ان کے مداح ان کی شادی میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔