پیٹرول کی قلت ،لاہور ہائیکورٹ نے اوگرا کے سینئر افسر کو طلب کرلیا

petrol
کیپشن: petrol
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : شہر میں پیٹرول کی مصنوعی قلت کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،عدالت نے اوگرا کے سینئرافسر کو 13 فروری کو ذاتی حیثیت میں جواب سمیت طلب کرلیا،عدالت نے چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب، ڈی سی سمیت دیگر فریقین کو ہیر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا. 
 جسٹس مزمل اختر شبیر نے سردار فرحت منظور خان چانڈیو ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی , وفاقی حکومت کی جانب سے اسٹنٹ اٹارنی جنرل میر ہارون عدالت پیش ہوئے, وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہر اور پورے پنجاب میں پیٹرولم مصنوعات کی مصنوعی قلت ہے، پیٹرولیم کی قلت کی وجہ سے شہری پریشان اور کرب کا شکار ہیں ۔

درخواست گزار وکیل نے شہر میں پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لائنوں کی تصاویر بھی پیش کیں ، جسٹس مزمل اختر شبیر نے وفاقی حکومت کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا کہیں گے، اسٹنٹ اٹارنی جنرل ہارون میر نے جواب دیا کہ جی بات تلخ حقیت ہے کہ لوگ پریشانی میں ہیں۔

مجھے اس مسئلہ کا حل نکالنے کے لئے مہلت دے دیں تاکہ چئیرمین اوگرا سے ہدایات لے کر جواب جمع کرواسکوں ۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے وفاقی حکومت کے لاء افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا چئیرمین اوگرا کو آج ہی بلوا لیں ۔وفاقی حکومت کے لاء افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ چئیرمین اوگرا کو نہ بلوائیں مجھے کچھ مہلت دے دیں ۔عدالت نے کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے اوگرا کے سنئیر افسر کو طلب کرلیا۔