ہمیشہ کیلئے جوان رہنے کا راز

How to be Young Forever
کیپشن: Young Forever
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہمیشہ کے لئے  جوان کیسے رہا جاسکتاہے؟ ملین ڈالر سوال کا جواب  حاصل کرنے کا خیال بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں صدیوں سے چھایا ہوا ہے۔ ایک  ایسی جوانی جوعمر کے ساتھ ساتھ بڑھاپے کی خصوصیات تک نہ پہنچے۔
اس کے لئے انسانی خون سے غسل سے لے کر گدھی کے دودھ سے بنی پراڈکٹس کے استعمال تک ، بندروں کے غدود سے حاصل شدہ محلول سے لے کر بکری اور مختلف جانوروں کے دودھ سے تیار شاہ کریموں کے استعمال تک بہت سے دیسی  نسخے اور بہت سی ادویہ بھی مارکیٹ میں آئیں لیکن اس سوال کا حتمی جواب نہ مل سکا۔ 
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے امریکا کے  سائنسدانوں نے ایک نیا حل ظاہر کیا ہے جو جھریوں کو چھپانے والے سیرم سے بالکل مختلف ہے۔ ان سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کا ہر خلیہ بڑھاپے کو روک سکتا ہے اور ہمیں  دیر تک نوجوان اورصحت مند رکھنے میں مدد کرسکتا ہے ۔ہر خلیئے میں پائے جانیوالا ڈی این اے چاہے تو بڑھاپے کو روک سکتا اورہمیں نوجوان دکھنے میں مدد کرسکتا ہے۔
 امریکا کے دل سیلیکون ویلی میں ہونے والی اس تحقیق کےسب سے بڑے سپانسر ایمازون کے مالک جیف بیزوس ہیں جو حیات نو سائنس پر تحقیق کو فنڈ کررہے ہیں۔
 ان سائنسدانوں  نے  انکشاف کیا ہے  کہ نوجوانوں کے خون سے جسم کو انجیکشن لگانا، ٹائم لائنز سے لڑنے کا جدید ترین حل ہے، 1990 اور 2000 کی دہائیوں میں کی گئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ بوڑھے چوہوں  کو  جب نوجوان چوہوں کے خون کے انجیکشن لگائے  گئے تو ان کے جسموں میں   خراب ٹشوز کی مرمت کے لئے پائی جانے والی پروٹین میں  اضافہ  ہوا۔ اور صرف یہی نہیں بلکہ جوان خون دماغ، مسلز اور جگر کے افعال کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔
 لافانی بننے کی بجائے اس  ریسرچ کا مقصد ہے کہ جب تک زندگی ہے اسے بھرپور  صحت مند ہونا چاہئیے۔ برطانوی شہریوں کی اوسط زندگی 2035 تک 55 سال سے بڑھ کر 63 تا 68 سال ہوجائے گی تاہم اب اس تحقیق کے مطابق برطانوی شہری اب 80 سال تک بھرپور صحت مند زندگی گذار سکیں گے۔ سٹین فورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے معمرافراد کے 2 ہزار کے گروپ کو '' ریپا مائیسن '' دوائی استعمال کرائی تو ان  پر کورونا سمیت دیگر انفیکشنز کا اثر بہت کم ہوا ۔ اسی طرح شوگر کے لئے استعمال ہونے والی دوا '' میٹافورمن'' کے بھی معمر افراد پر مثبت اثرات دیکھے گئے۔ اسی طرح روزہ بھی صحت مند زندگی کےلئے لازمی چیز ہے ۔ ان ادویہ ، کیلوریز کا مناسب استعمال اور مستقل روزے رکھ کر ہمیشہ کے لئے نوجوان رہا جا  سکتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer